Address
Street No. 11, Unit # 11 Latifabad Sindh 71500
Email Us
gdcl.pg11@gmail.com
Call Us
(022) 9260032

"India's Breach, Pakistan’s Speech – Defending Every River's Reach"

گورنمنٹ ڈگری کالج اینڈ پوسٹ گریجویٹ سینٹر لطیف آباد میں بھارتی آبی جارحیت اور سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے خلاف سیمینار کا انعقاد گورنمنٹ ڈگری کالج اینڈ پوسٹ گریجویٹ سینٹر لطیف آباد حیدرآباد میں 28 اپریل 2025 کو پرنسپل پروفیسر محبوب علی کی زیر صدارت بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے خلاف ایک اہم سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ یہ سیمینار حکومت سندھ کے ڈائریکٹر جنرل کالجز پروفیسر ڈاکٹر نوید راب صدیقی کی جانب سے 25 اپریل 2025 کو جاری کردہ دفتر حکم نمبر DGCS/DI/193/2025 کے تحت ہدایات کی روشنی میں منعقد کیا گیا۔ سیمینار کے میزبان کے فرائض پروفیسر نقاش نے انجام دیے۔ پروگرام کا آغاز پروفیسر سبحان کی خوبصورت تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا، جس کے بعد پروفیسر حامد نے نعتِ رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی۔ سیمینار میں مقررین پروفیسر گل حسن، پروفیسر واحد اور پروفیسر آصف ظہوری نے خطابات کرتے ہوئے سندھ طاس معاہدے کی تاریخی اہمیت، بھارت کی خلاف ورزی کے نقصانات اور پاکستان کے آبی حقوق کے دفاع پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ مقررین نے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی نہ صرف پاکستان کی زرعی، ماحولیاتی اور معاشی سلامتی کے لیے خطرہ ہے بلکہ یہ بین الاقوامی معاہدوں کی کھلی خلاف ورزی بھی ہے، جس کے خلاف مؤثر آواز بلند کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ سیمینار کا اختتام پروفیسر مجیب الرحمن کی پر اثر دعا سے ہوا، جس میں پاکستان کی سالمیت، خوشحالی اور آبی حقوق کے تحفظ کے لیے دعائیں کی گئیں۔

Get In Touch

Street No. 11, Unit # 11 Latifabad Sindh 71500

(022) 9260032

gdcl.pg11@gmail.com

Newsletter

Exciting news from Govt: Degree College & PGC! Join us for the upcoming Annual Fest, featuring fun activities, workshops, and performances ! Don’t miss out!

© Govt: Degree College & PGC. All Rights Reserved. Designed & Developed by Usman Muzammil